تلنگانہ کی خبریں

حیدرآباد میں انٹرنیشنل انڈر-16 اوپن شطرنج ٹورنامنٹ 2026 کا اعلان، 20 لاکھ روپے انعامی رقم، رجسٹریشن شروع

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 14 سے 16 اگست تک عالمی سطح کا مقابلہ

حیدرآباد:(راست) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی نے اگست 2026 میں انٹرنیشنل اوپن اسکول انڈر-16 شطرنج ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ سوسائٹی کے مطابق یہ تین روزہ بین الاقوامی مقابلہ 14 سے 16 اگست 2026 تک پبلک گارڈنز، نامپلی، حیدرآباد میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف ممالک کے اسکولوں اور اسپورٹس اکیڈمیوں سے تعلق رکھنے والے انڈر-16 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے 20 لاکھ روپے کا مجموعی نقد انعام مقرر کیا گیا ہے۔ مقابلے میں صرف انڈر-16 زمرے کے لڑکے حصہ لے سکیں گے۔

سوسائٹی نے بتایا کہ بیرونِ شہر سے آنے والے تمام رجسٹرڈ کھلاڑیوں اور ان کے ہمراہ آنے والے سرپرستوں کے لیے مفت رہائش اور کھانے کا انتظام کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اعلان کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 25 جولائی 2026 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں، جبکہ اس تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

منتظمین نے بتایا کہ رجسٹریشن واٹس ایپ نمبر +91 8500212306 یا ای میل apjudu2001@gmail.com کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی سید خواجہ قدیر قادری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button