تلنگانہ کی خبریں

حیدرآباد: میلاد النبیؐ کی لائٹس لگاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا، ایک شخص جاں بحق

نامپلی کے بازار گھاٹ ایکس روڈز پر حادثہ، لائٹس لگاتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے سید معراج کی موت

حیدرآباد، 24 اگست (اردودنیانیوز/ایجنسیز) میلاد النبیؐ کے موقع پر سجاوٹ کے لیے لائٹس لگانے کے دوران نامپلی میں ایک شخص بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ اتوار کی نصف شب بازار گھاٹ ایکس روڈز پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سید معراج کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا تعلق فیل خانہ، مالے پلی سے تھا۔ معراج میلاد النبیؐ کے سلسلے میں لائٹس اور تاریں لگانے کے لیے سیڑھی کے ذریعے بجلی کے کھمبے تک پہنچے تھے۔

لائٹس لگانے کے دوران انہیں اچانک بجلی کا جھٹکا لگا، جس کے باعث وہ سیڑھی سے نیچے گر گئے اور انہیں متعدد چوٹیں آئیں۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

نامپلی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق معراج کی موت بجلی کا جھٹکا لگنے کے باعث ہوئی۔ اس سلسلے میں BNSS کی دفعہ 194 کے تحت مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button