تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ میں ایک ماہ قبل ہی گرمی کی شدت میں اضافہ

ڈگری1111

درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا

حیدرآباد: اپریل کی آمد سے قبل ہی تلنگانہ میں گرمی اپنی شدت کا احساس دلارہی ہے۔ مارچ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوچکا ہے جس کے نتیجہ میں عوام موسم گرما کی آمد سے قبل ہی گرمی سے پریشان ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے حیدرآباد میں موسم گرم ہوچکا ہے اور دوپہر کے اوقات میں عوام کو کام کاج پر نکلنے میں دشواری ہورہی ہے ۔ درجہ حرارت 37 تا 38 ڈگری درج کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتوں میں 40 ڈگری تک درجہ حرارت کی پیش قیاسی کی ہے۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سے زائد درج کیا گیا ۔ امیر پیٹ میں 37.4 ڈگری درجہ حرارت حیدرآباد کے تمام علاوں میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ خیریت آباد میں 37.3 ، بیگم پیٹ 37.2 اور بی ایچ ای ایل میں 37 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ عام طور پر اپریل اور مئی کے درمیان شہر اور اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن گرمی نے مارچ سے ہی دستک دے دی ہے۔

کریم نگر ، کھمم ، عادل آباد اور نلگنڈہ میں درجہ حرارت میں آئندہ ہفتہ اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل سے موسم میں بتدریج تبدیلی آئے گی اور درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ منچریال ، کھمم ، کتہ گوڑم ، پدا پلی اور کریم نگر میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ۔ آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آصف آباد میں 37.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ عقل ترین درجہ حرارت 15.9 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک اعظم ترین درج حرارت 37 تا38 ڈگری اور اقل ترین درجہ حرارت 19 تا 20 ڈگری ہونے کی پیش قیاسی کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button