
نئی دہلی، 29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جیل میں بند #گینگسٹر #چھوٹا #راجن کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (All India Institute of Medical Sciences) میں داخل کرایا گیا ہے۔جمعرات کے روز جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ راجن کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد منگل کو ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ امکان ہے کہ آج اسے اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
تاہم اس کی چھٹی ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری معلومات موصول نہیں ہوئی ہے۔راجن (61) کو #کورونا #وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد 24 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ صحت یاب ہونے کے بعد اسے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔سن 2015 میں #انڈونیشیا کے بالی سے حوالگی کے بعد سے راجن (Gangster Chhota Rajan) اعلی سیکیورٹی والے تہاڑ جیل میں بند ہے۔



