دلچسپ خبریں

جاپان کا معمرترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کر گیا

نارا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مقامی حکومت نے بتایا کہ ایک صدی سے زائد العمر نارا کے رہائشی مئی 1910 میں پیدا ہوئے تھے۔ 9 ستمبر کو میکیزو اوئیدا Mikizo Ueda کے انتقال کے بعد وزارت صحت رواں ہفتے ملک کے موجودہ سب سے زیادہ عمر کے زندہ آدمی کا اعلان کرے گی۔جاپان دنیا میں سے زیادہ متوقع عمر والے ممالک میں سے ایک ہے اور ایسے متعدد افراد کا تعلق جاپان سے ہے جنہیں اب تک کے معمر ترین زندہ انسانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

رواں سال 19 اپریل کوفوکوکا پریفکچر میں انتقال کر جانیوالی 119 سالہ جاپانی خاتون کانے تاناکا  کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کے طور پرتسلیم کیا جاتا تھا۔ ان کی موت کے بعد اب 115 سالہ خاتون فوسا تاتسومی جاپان میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخصیت ہیں جو اوساکا پریفکچر میں رہتی ہیں۔جاپان سے ہی تعلق رکھنے والے جیرویمون کیمورا کو بھی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے سب سے طویل العمرآدمی تسلیم کیا تھا ۔ وہ جون 2013 میں 116 سال اور 54 دن کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button