بین ریاستی خبریں

مولانااحمدولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں مولانارضاء الرحمنٰ رحمانی کی کتاب’اردوصحیح لکھیے‘ کااجراء

مونگیر16ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اردواملا کی درستگی کے لئے اہم کتاب’’اردوصحیح لکھیے‘‘ کااجراء #خانقاہ #رحمانی #مونگیرکے سجادہ نشیں حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔یہ کتاب جامعہ رحمانی کے استاذاورممتازاہل قلم مولانارضاء الرحمن صاحب رحمانی کی تحریرکردہ ہے۔اس موقعہ پر #سجادہ نشیں محترم نے طلبہ #جامعہ رحمانی کومتوجہ کیاکہ وہ اس کتاب کوضروراپنے پاس رکھیں اوراستفادہ کریں۔نیزلکھنے پڑھنے والوں کواسے ضرورپڑھناچاہیے۔

انہوں نے مولانارضاء الرحمن صاحب کواس کے لئے مبارکبادبھی پیش کی اوردعائوں سے نوازا۔نیزجامعہ رحمانی کے استاذحدیث اوراستاذالاساتذہ جناب مولانا محمدنعیم رحمانی صاحب نے بھی طلبہ کوترغیب دی کہ اس کتاب کواپنے ساتھ رکھیں اورلکھنے پڑھنے میں رہنمائی حاصل کریں۔رسم اجراء کے موقعہ پرجامعہ رحمانی کے اساتذہ،طلبہ اورواردین وصادرین کی بڑی تعدادجمع تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ اس کتاب کاقیمتی مقدمہ امیرشریعت مفکراسلام حضرت #مولانامحمدولی رحمانی ؒنے لکھاہے اورمولانارضاء الرحمن صاحب کی کاوش کوبے حد پسند فرمایا ہے۔ امیر شریعتؒ نے صاحب کتاب کی کاوشوں کی تحسین اورکتاب کی تعریف کرتے ہوئے لکھاہے کہ ’’اردو صحیح لکھئے‘‘ میں یہ بتایا گیا ہے کہ عام طور پر یہ غلطیاں کہاں کہاں ہوتی ہیں اور لکھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے، علامتیں کیا ہیں اور ان کا استعمال کہاں کہاں کس کس طریقہ پر ہوتا ہے۔

کچھ کلمات اور جملے ایسے ہیں جنھیں عام طور پر اردو میں بھی بولا اور لکھا جاتا ہے، مگر اس میں غلطیاں عام ہیں۔امیرشریعتؒ نے لکھاہے کہ میرے عزیز مولانا رضاء الرحمن صاحب رحمانی سلمہ اﷲ، زبان وادب کا اچھا ذوق رکھتے ہیں اور برسوں سے جامعہ رحمانی مونگیر کے طلبہ کی زبان اور قلم کی اصلاح اور مشق کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

انھوں نے یہ رسالہ اپنے طویل تجربہ کے پیشِ نظر محنت سے مرتب کیا ہے اور ایجابی انداز میں صحیح چیزوں کو پیش کیا ہے۔ امید ہے کہ نہ صرف #اردو #سیکھنے والے اس رسالہ سے فائدہ اٹھائیں گے اور اپنی غلطیوں کی خود اصلاح کریں گے بلکہ وہ حضرات بھی اس ’’خشک تحفہ‘‘ کو دل سے قبول کریں گے، جو ’’صحیح اردو‘‘ کو ذریعہ ترسیل بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button