ایف آئی آر کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی
ممبئی ،28؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں ممبئی پولیس کے سابق کمشنر اور ہوم گارڈ ڈی جی پرمبیر سنگھ کے خلاف درج ایف آئی آر کی تحقیقات کے لیے ایک ایس آئی ٹی (خصوصی تحقیقاتی ٹیم) تشکیل دی گئی ہے۔ موجودہ ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے ڈی سی پی نمیت گوئل کی قیادت میں 7 افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ اے سی پی لیول کا افسر کیس کا تفتیشی افسر ہوگا اور اس کے ساتھ 5 اسسٹنٹ پولیس افسران ہوں گے۔ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر کے خلاف سنگھ مرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
#زبردستی وصولی اور #دھوکہ دہی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس میں کل 8 ملزم بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 پولیس والے ہیں۔اب تک دو سنجے پنمیا اور سنیل جین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی پولیس نے میرین ڈرائیو اور تھانے پولیس میں درج ایف آئی آر میں ملزم پولیس اہلکاروں کا تبادلہ کیا ہے۔ دونوں مقدمات میں سابق #ممبئی پولیس کمشنر اور اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل آف ہوم گارڈز (ڈی جی) پرمبیر #سنگھ کے ساتھ کئی پولیس اہلکار بھی ملزم ہیں۔ ملزم پولیس اہلکاروں کو ان کی موجودہ #پوسٹنگ سے ہٹا کر عارضی طور پر ممبئی پولیس کے مقامی (ایل اے) #ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے



