لکھنؤ ،18اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے یوپی #اسمبلی میں #یوگی حکومت کے پیش کردہ ضمنی بجٹ پر سوالات کئے ہیں۔ #مایاوتی کے مطابق یہ بجٹ دلوں کو غم زدہ کرنے والا ہے ۔ اگر حکومت #پٹرول کی #قیمت میں تخفیف کردیتی تو عوام کو کچھ راحت ملتی۔ انہوں نے کہا کہ #بجٹ کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی تمام اسکیمیں کاغذ پر رہ جائیں گی۔
بی ایس پی صدر مایاوتی نے #ٹویٹ کیا کہ یوپی اسمبلی میں آج پیش کیا گیا ضمنی بجٹ ریاست کے الگ الگ پریشانیوں میں گھرے غریب اور محنت کش لوگوں کے لیے امیدکم، دل دہلا دینے والازیادہ ہے۔ اگر تمل ناڈو کی طرح یوپی حکومت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کی کمی کردیتی تو کروڑوں لوگوں کو مہنگائی سے کچھ راحت مل جاتی۔انہوں نے لکھا کہ ویسے جس طرح بی جے پی حکومت نے اندھا دھند وعدے اور اعلانات کیے ہیں ، بجٹ کے مناسب انتظام کے فقدان کے باعث وہ صرف کاغذی اعلانات ہی رہ جائیں گے ، جبکہ بی ایس پی حکومت میں اعلانات سے پہلے مالی انتظامات لازمی تھے۔
بی ایس پی اور دوسروں کے درمیان یہی اصلی فرق ہے۔یوپی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن آج یوگی حکومت کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کیا گیا۔ اس دوران یوگی حکومت کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے 7,301.52 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ پیش کیا۔ یہ 5 لاکھ 50 ہزار کروڑ کے سالانہ بجٹ کا صرف 1.33 فیصد ہے۔ یہ ضمنی بجٹ یوگی حکومت نے #عوام کی فلاح و بہبود یا ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے پیش کیا ہے۔



