بین ریاستی خبریں

منی لانڈرنگ کیس: مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو جھٹکا، ای ڈی کو پھر ملی کسٹڈی

ممبئی ،7نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار مہاراشٹرا  کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے انیل دیشمکھ کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے ایک دن بعد اب انہیں ایک بار پھر ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ واضح ہو کہ انیل دیش مکھ دوبارہ 12 نومبر تک ای ڈی کی حراست میں رہیں گے۔

اس سے پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ سی بی آئی انل دیشمکھ کی تحویل کا مطالبہ کرے گا۔سی بی آئی نے اس سال اپریل میں دیشمکھ کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا تھا۔ای ڈی نے انیل دیشمکھ کو عدالتی حراست میں بھیجنے کے سیشن کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق فی الحال ای ڈی پوچھ گچھ کے لیے انل دیشمکھ کو اپنی تحویل میں لے گی۔

جانکاری کے مطابق اب اس پورے معاملہ میں انیل دیشمکھ کے بیٹے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس کے لیے ان کے بیٹے کو بھی سمن جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب انل دیش مکھ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ ختم ہو گی، تو انیل دیش مکھ کو جیل کی تحویل میں بھیج دیا جائے گا۔

اس کے بعد عدالت کے حکم کے بعد کوئی اور ایجنسی انل دیش مکھ سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔فی الحال صرف ای ڈی ہی انل دیشمکھ سے پوچھ گچھ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button