بین ریاستی خبریں

آئی ایم ڈی نے دہلی میں بارش کے لیے جاری کیااورنج الرٹ

نئی دہلی،18؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستان کے محکمہ #موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کے روز شمال مغربی ہندوستان میں مون سون کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ قومی #دارالحکومت میں معتدل #بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔امکان ہے کہ بارش کی وجہ سے تین سے چار دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔ دہلی میں رواں ماہ صرف 63.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آئی ایم ڈی نے اب 19 اگست سے 23 اگست کے درمیان معتدل اور موسلا دھار بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے، اتر پردیش، #اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، #ہریانہ اور دہلی میں مون سون کی دوبارہ شروعات ہونے والی ہے۔ محکمہ #موسمیات کا کہنا ہے کہ اس مہینے کے آخری 10 دنوں میں اچھی بارش کا #امکان ہے اور یہ دارالحکومت میں بارش کی کمی کو پورا کرے گا۔عام طور پر دہلی میں اگست کے مہینے میں 247.7 ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے رواں ماہ دہلی میں معمول کی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button