مغلئی انڈا کڑاہی: ریستوران جیسا ذائقہ گھر میں
اگر آپ روزمرہ کے انڈے اور آلو کے سالن سے اکتا چکے ہیں تو مغلئی انڈا کڑاہی ایک بہترین انتخاب ہے۔ کریمی گریوی، خوشبودار مصالحے اور نرم ابلے ہوئے انڈے اس ڈش کو نہایت منفرد بنا دیتے ہیں۔ خاص طور پر بچوں اور انڈے پسند کرنے والوں کیلئے یہ ایک شاندار کھانا ہے جو عام سالن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذائقہ دار محسوس ہوتا ہے۔
اجزاء
- ابلے ہوئے انڈے 5 عدد
- زیرہ 1 چائے کا چمچ
- کالی مرچ 1 چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- لونگ اور دار چینی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- دہی 1 کپ
- کریم 2 کھانے کے چمچ
- دودھ 1 کپ
- تیل تقریباً 1 کپ
- ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
- ہری مرچ پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
- نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
- کارن فلور 1 چائے کا چمچ
- ہلدی ایک چٹکی
- دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- سونف پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
- پیاز 1 عدد
- وائٹ کڑاہی مصالحہ 1 پیکٹ
ترکیب
پیاز کو سنہری ہونے تک بھون کر بلینڈ کر لیں۔ اب دہی، کریم، کارن فلور، تمام مصالحے اور ہری مرچ پیسٹ شامل کرکے گاڑھا پیسٹ تیار کریں۔
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تیار شدہ مصالحہ شامل کرکے تقریباً 20 منٹ تک پکائیں۔ ضرورت کے مطابق پانی شامل کریں تاکہ گریوی مناسب گاڑھی ہو جائے۔
اب ابلے ہوئے انڈے شامل کریں اور ہلکی آنچ پر چند منٹ دم دیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح جذب ہو جائے۔ آخر میں ہرا دھنیا اور کالی مرچ چھڑک کر گرم گرم نان یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
انڈا قیمہ مرچ: منفرد اور لذیذ سنیک
یہ ڈش شملہ مرچ، قیمہ اور انڈوں کے بہترین امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔ اگر آپ مہمانوں کیلئے کوئی منفرد ڈش بنانا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔
اجزاء
- شملہ مرچ 4 عدد
- ابلے ہوئے انڈے 2 عدد
- قیمہ 1 پیالی
- ابلے ہوئے انڈے 4 عدد (کٹے ہوئے)
- پنیر 4 ٹکڑے
- دار چینی 4 ٹکڑے
- ہری مرچ 4 عدد
- گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
- نمک 1 چائے کا چمچ
- اجینو موٹو ایک چٹکی
- پانی 2 کھانے کے چمچ
ترکیب
شملہ مرچوں کا اندرونی حصہ نکال لیں۔ قیمے، ابلے ہوئے انڈوں، گرم مصالحے، نمک اور اجینو موٹو کو اچھی طرح ملا لیں۔
یہ آمیزہ مرچوں میں بھر کر پتیلی میں رکھیں اور ہلکی آنچ پر دم دیں۔ پانی خشک ہونے کے بعد ڈش میں نکالیں اور پنیر، ہری مرچ، دار چینی اور انڈوں کے قتلے سے خوبصورتی کے ساتھ سجائیں۔
مرغ چھولے
مرغ چھولے پاکستان اور برصغیر کی مقبول ترین ڈشز میں شمار ہوتے ہیں۔ چکن اور سفید چنوں کا امتزاج اس کھانے کو غذائیت اور ذائقے دونوں اعتبار سے بہترین بناتا ہے۔
اجزاء
- ابلے سفید چنے 2 کپ
- چکن آدھا کلو
- ٹماٹر 250 گرام
- پیاز 1 عدد
- پسی لال مرچ 2 چائے کے چمچ
- ہلدی آدھا چائے کا چمچ
- پسا دھنیا 1 چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
- ثابت گرم مصالحہ 1 چائے کا چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
- نمک 1 چائے کا چمچ
- تیل 1 کپ
- ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا گارنش کیلئے
ترکیب
تیل گرم کرکے پیاز کو سنہری فرائی کریں۔ پیاز اور ٹماٹر کو پیس کر چکن کے ساتھ شامل کریں۔
اب تمام مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر پکائیں۔ جب چکن اچھی طرح گل جائے تو ابلے ہوئے سفید چنے شامل کریں اور مزید چند منٹ پکنے دیں۔
آخر میں باریک کٹی ادرک، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے پانچ منٹ دم دیں۔ مزیدار مرغ چھولے تیار ہیں۔
مغلئی انڈا کڑاہی، انڈا قیمہ مرچ اور مرغ چھولے ایسی روایتی ڈشز ہیں جو نہ صرف ذائقے میں بے مثال ہیں بلکہ گھر کے عام اجزاء سے آسانی سے تیار بھی کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ اپنے روزمرہ کے مینو میں کچھ نیا اور مزیدار شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ تینوں ترکیبیں ضرور آزمائیں۔ ان کا شاندار ذائقہ پورے خاندان کو پسند آئے گا۔



