ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت یورینیم رکھنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمین کی ضمانت منطور کی
ممبئی 29 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممنوع دھماکہ خیز مادہ یورنیم رکھنے کی پاداش میں گرفتار دو نوجوانوں کو آج ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے #احکامات جاری کیئے۔ مئی کے پہلے ہفتہ میں مہاراشٹر انسداد دہشت گرد دستہ ATSنے #ممبئی کے مضافات سے دو #مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضہ سے ساڑھے اکیس کروڑ مالیت کے سات کلو گرام یورینیم ضبط کرنے کا دعوی کیا تھا۔
ملزمین کی گرفتاری کے چند دنوں بعد ہی قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے مقدمہ اے ٹی ایس سے اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا اور تفتیش شروع کردی تھی کہ ملزمین کے پاس اتنی بڑی تعداد میں یورینیم آیا کیسے اور وہ اس کا کیا کرنا چاہتے تھے۔ملزم ابو طاہر افضل حسین چودھری کی ضمانت عرضداشت پر دفاعی وکلاء افروز صدیقی اور شریف شیخ نے بحث کی اور دوران بحث عدالت کو بتایا کہ عرض گذارش ابو طاہر کے والد کا بھنگار کا کاروبار ہے اور چند سال پہلے انہیں بھنگار میں ملا تھا جب سے وہ کباڑ خانے میں ہی رکھا ہوا تھااور عرض گذار کو پتہ نہیں تھا کہ یہ یورنیم ہے اس سے دھماکہ ہوسکتا ہے۔
دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اور اس کے والد کو پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ یورینیم ہے بلکہ وہ اسے فولاد سمجھ رہے تھے اور اسے ہتھوڑا بنانے کے اپنے پاس لیئے رکھ لیا تھااور ان کی نیت اس کے غیر ضروری استعمال نہیں کرنے میں قطعی نہیں تھی۔دفاعی وکلاء نے عدالت کو مزید بتایا کہ #تفتیشی #ایجنسی نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے ملزمین نے یورنیم کہیں سے حاصل نہیں کیا تھا بلکہ وہ ان کے قبضے میں پہلے سے تھا جو بھنگار میں ملا تھا۔
#دفاعی وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے خلاف تفتیش آخری مراحل میں ہے اور تفتیشی ایجنسی NIA جلدہی چارج شیٹ داخل کر دیگی لہذا ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔خصوصی جج آر آر بھوسلے نے دفاعی وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے #ملزمین کو مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم دیا، حالانکہ #سرکاری وکیل نے ملزمین کی #ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی تھی اور عدالت کو بتایا کہ تفتیش ابھی جاری ہے اور اگر ملزمین کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ان کے خلاف موجود ثبوت وشواہد سے چھیڑ چھاڑ رکرسکتے ہیں۔
دفاعی وکلاء کے گذارش پر عدالت نے ملزمین کو چار ہفتوں کے لیئے نقد ضمانت پر بھی جیل سے رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔



