بین ریاستی خبریں

نوجوت سنگھ سدھو نے کی کیپٹن سے ملاقات

پارٹی- حکومت میں توازن کیلئے 10 رکنی اسٹریٹجک گروپ کی تشکیل

چندی گڑھ ،20اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن #امریندر سنگھ سے #کانگریس کے صدر #نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کو ملاقات کی۔ اس دوران جماعتی طور پر 10 رکنی اسٹریٹجک گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، تاکہ حکمران جماعت اور ریاستی حکومت کے درمیان بہتر رابطہ قائم کیا جائے اور سرکاری اسکیموں کی سہولیات عوام تک پہنچائے جائیں۔وزیر اعلیٰ کی صدارت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں وزیر بلدیات برہم موہندرا ، وزیر خزانہ من پریت سنگھ #بادل اور وزیر سماجی تحفظ ارونا چودھری ممبر ہوں گے۔

اس کے ساتھ پارٹی کے چار ورکنگ صدور کل جیت سنگھ ناگرا ، سکھویندر سنگھ ڈینی ، پرگٹ سنگھ کے علاوہ سنگت سنگھ گل جیان اور پون گوئل کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

جمعہ کی صبح سدھو نے ناگرا اور پرگٹ کے ساتھ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور پنجاب سے متعلق مسائل اور پارٹی حکومت کے مابین ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پرمفصل گفتگو کی۔ تشکیل شدہ گروپ دوسرے وزرااور ماہرین کی مشاورت سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرے گا۔ یہ گروپ ریاستی حکومت کے مختلف پہلوؤں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال نیز جائزہ لے گا۔

#ایک دوسرے فیصلے میں امریندر نے اپنے کابینہ کے وزراء سے کہا ہے کہ وہ باری باری پنجاب کانگریس بھون میں موجود رہیں، کانگریس بھون میں موجود ہونے سے وزرا ء ایم ایل اے اور پارٹی کارکنان نیز عام لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا ئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button