بین ریاستی خبریں

جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد یدیورپا نے کہا، کسی نے میرا استعفیٰ طلب نہیں کیا

نئی دہلی، 17جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا گذشتہ کئی مہینوں سے ریاستی قیادت میں تبدیلی کے مطالبے کے درمیان دو دن سے دہلی میں ہیں۔ جمعہ کو #وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد انہوں نے آج پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی۔ #یدیورپا نے جے پی #نڈا سے ملاقات کے بعد دوبارہ استعفیٰ کی قیاس آرائیاں زور پکڑچکی ہیں۔ امت شاہ ، #راجناتھ سنگھ ، جیسے لیڈروں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایسا مانا جارہا ہے کہ یدیو رپا جلد ہی وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوسکتے ہیں ۔ استعفیٰ کے تئیں دلیل ان کی بڑھتی عمر اور خرابی ٔ صحت ہے ۔ وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے کے قیاس آرائیوں کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یدیورپا نے کہا کہ ہم نے #کرناٹک میں پارٹی کی ترقی اور دیگر سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، میرے متعلق ان کی رائے اچھی ہے ،میں ریاست میں پارٹی کے پھر سے اقتدار میں آنے کے لئے کام کروں گا۔

قومی صدر جے پی نڈا نے کرناٹک میں پارٹی کو مزید تقویت دینے کی ہدایت دی ہے۔ میں پارٹی کو اپنا پورا وقت دوں گا اور کرناٹک میں پارٹی کو ایک بارپھر اقتدار میں لانے کے لئے کام کروں گا۔یدیورپا کا دہلی کا دورہ کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائوں کے درمیان آیا ہے۔ تاہم سی ایم یدیورپا سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد جب اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

واضح ہو کہ کرناٹک بی جے پی کے کچھ ناراض رہنما یدیورپا اور ان کے کنبہ پر انتظامیہ میں مداخلت ا ور بدعنوانی کے الزامات کے تحت نشانہ بنارہے ہیں ، جس سے پارٹی اور حکومت کی توہین ہوئی ہے۔ پارٹی کے ایک اور حصے نے عمر اور 2023 کے اسمبلی انتخابات میں نئے وزیر اعلی چہرہ کا پیش کئے جانے کی ضرورت کے پیش نظر یدیورپا (79) کو عہدے سے ہٹائے جانے کی مانگ کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button