نئی دہلی31جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے آج کہاہے کہ دہلی میں لوگوں کو اب تک ایک کروڑ سے زائد #ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ قومی #دارالحکومت کی تقریباََ 50 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک #خوراک دی گئی ہے۔ سی ایم نے کہا ہے کہ آج تک دہلی میں تقریباََ 74 لاکھ لوگوں کو 1 کروڑ ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
ان میں سے کم از کم 26 لاکھ لوگوں کو دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔ باقی لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک ملی ہے۔ سی ایم #کجریوال نے کہاہے کہ اس شہر کی آبادی تقریباََ2 کروڑ ہے ، تقریباََ15 کروڑ لوگ 18 سال سے زیادہ عمر کے ہیں اور ویکسینیشن کے اہل ہیں۔
انہوں نے کہاہے کہ #دہلی کے لوگ ویکسینیشن کے لیے جوش اور خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔ میں اس کامیابی پر تمام ہیلتھ ورکرز کو مبارکباد دیناچاہتا ہوں۔ تاہم خوراک کی کمی کی وجہ سے ہم #ویکسینیشن مہم کو آگے نہیں بڑھا سکے۔



