بین ریاستی خبریں

افغانستان بحران: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا بنگال کے 200 سے زائد لوگ افغانستان میں پھنسے ہیں ، وزارت خارجہ بحفاظت واپس لائے

کولکاتہ، 18 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان پر #طالبان کے قبضے کے بعد تمام ممالک وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ حکومت ہند کی جانب سے بھی اپنے #شہریوں کو نکالا جا رہا ہے۔ کابل میں ہندوستانی سفارت خانے کے تمام #ملازمین اور #سفیر کو بھی واپس لایا گیا ہے۔ دریں اثناء مغربی #بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا #بنرجی نے کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ #افغانستان میں #دارجلنگ، ترائی اور کلیمپونگ کے تقریبا 200 لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے چیف سکریٹری کی جانب سے وزارت خارجہ کو ایک خط لکھا جا رہا ہے تاکہ پھنسے ہوئے لوگوں کو ہندوستان اور مغربی بنگال لانے اور ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ تریپورہ کے سابق اسپیکر نے انہیں لکھا ہے کہ وہ اور بہت سے لوگ ترنمول کانگریس پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اب ہم تریپورہ میں جیت درج کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button