بین ریاستی خبریں

پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے وزیر اعظم مودی کولکھا خط

احتجاج کررہے کسانوں سے بات کرنے کی اپیل

امرتسر، 16 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن #امریندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے #پنجاب اسمبلی #انتخابات سے قبل سرحد پار سے بڑھتے ہوئے #دہشت گردی کے #خطرات کے درمیان وزیر اعظم #مودی سے احتجاج کررہے کسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کل جماعتی میٹنگ کی قیادت کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال نومبر کے آخر سے نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ وہ دہلی، سنگھو، ٹکری اور غازی پور کی تین سرحدوں پر کیمپ لگائے ہیں۔ اس تحریک میں پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ کسانوں نے پنجاب کے متعدد علاقوں میں مظاہرہ کیا۔ کسان اور مرکزی حکومت کے درمیان بات چیت کے کئی دور بھی ہوئے لیکن ابھی تک کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا ہے۔

احتجاج کررہے کسان تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ادھر کسانوں نے ایک بار پھر تحریک کو تیز کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ #پارلیمنٹ کا #مانسون کا اجلاس شروع ہونے سے کسان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو گھیریں گے۔

متحدہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا کہ 22 جولائی سے 22 ریاستوں کے کسان پارلیمنٹ کے باہر مجوزہ مظاہرے میں شرکت کریں گے جس میں زرعی قوانین کے خاتمے اور کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر قانونی ضمانت کا مطالبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button