بین ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے2.85 لاکھ کسانوں کے قرض معاف کرنے کااعلان کیا

چنڈی گڑھ21اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کے وزیراعلیٰ #کیپٹن #امریندر سنگھ نے کھیت مزدوروں اوربے زمین کسانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کااعلان کیاہے۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیپٹن امریندر نے جمعہ کو 2.85 لاکھ کھیت مزدوروں اور بے زمین کسانوں کے لیے 520 کروڑ روپے کی قرض کی معافی کی #اسکیم شروع کی۔

انہوں نے مرکزی حکومت کے منظور کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے ایسا کرنے والے کسانوں کی مددجاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔سی ایم کیپٹن امریندرنے راجیو گاندھی کے 77 ویں یوم پیدائش پر ریاست کے غریب طبقے کو یہ تحفہ دیا ہے۔ اس اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے انھو ںنے کہاہے کہ میں امید اور خواہش کرتا ہوں کہ ایک دن آئے جب ہندوستان غربت سے پاک ہو ، جس کا خواب راجیو گاندھی نے دیکھاتھا۔

سابق #وزیراعظم #راجیو گاندھی کو قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ ہمیشہ پوچھتے تھے کہ وہ دن کب آئے گا جب لوگوں کے رہنے کے لیے ان کا اپنا گھر ہوگا اور #ہندوستان #غربت سے پاک ہوگا۔ کیپٹن امریندر نے یہ بھی کہاہے کہ اس وجہ سے انہوں نے راجیو کی سالگرہ پر اس اسکیم کو شروع کرنا مناسب سمجھا۔ چیف #منسٹر نے کہاہے کہ کانگریس گزشتہ 130 سالوں سے عوام کے لیے لڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button