نئی دہلی3جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پشکر سنگھ دھامی اتراکھنڈکے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ انہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ دھامی سابق سی ایم بھگت سنگھ کوشیاری کے او ایس ڈی رہ چکے ہیں۔ دھامی سنگھ کے بھی قریب ہیں۔ سابق #وزیر #اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے پشکر سنگھ دھامی کے نام کا اعلان کیا۔۔ آئینی بحران کی وجہ سے تیرتھ سنگھ راوت کو وزیر اعلیٰ کا#عہدہ چھوڑنا پڑا۔
#اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری اتوار یعنی کل شام پانچ بجے ہوگی۔ اتراکھنڈ کے راج بھون نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اتراکھنڈ میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ سی ایم تیرتھ سنگھ راوت نے جمعہ کے روز ڈرامائی پیشرفت سے استعفیٰ دے دیا۔ نئے قائد کے انتخاب کے لیے دہرادون میں # بی جے پی پارٹی کے #دفتر میں مقننہ پارٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔
اس میں پشکر سنگھ دھمی کو نیا قائد منتخب کیا گیا۔ تاہم ستپال مہاراج ، دھنکھڑ سنگھ ، سابق وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت جیسے کئی قائدین کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا دعویدار بتایا جاتا ہے۔



