بین ریاستی خبریں

عصمت دری کی متأثرہ کی خود سوزی: سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کولکھنؤ پولیس نے گرفتار کرلیا

لکھنؤ ، 27اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر کو لکھنؤ پولیس نے #عصمت دری کی متأثرہ #لڑکی کو خود سوزی پرمبینہ طور پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سابق آئی پی ایس پر کارروائی ایس آئی ٹی تحقیقات کی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آئی پی ایس #امیتابھ ٹھاکر اور آئی پی ایس امیت پاٹھک سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ڈی جی آر کے وشوکرما اور اے ڈی جی میرا راوت اس تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ بی ایس پی رکن اسمبلی اتل رائے پر عصمت دری کا الزام لگانے والی لڑکی نے اپنے ایک معاون ساتھی کے ساتھ سپریم کورٹ گیٹ کے باہر خود سوزی کی تھی۔ خود سوزی سے قبل عصمت دری کی متأثرہ نے فیس بک لائیو ہوکر یوپی کے کئی پولیس افسران سمیت کچھ دوسرے لوگوں پر ہراساں کرنے اور دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں دونوں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ خیال رہے کہ متاثرہ بلیا کی رہائشی ہے ، #وارانسی کے ایک #کالج کی #طالبہ تھی۔ فیس بک لائیو میں اس نے وارانسی کے اس وقت کے ایس ایس پی امیت پاٹھک ، موجودہ سی او بھیلوپور امریش سنگھ بگھیل ، انسپکٹر سنجے رائے اور دیگرافراد پر ایم پی کو بچانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔واضح ہو کہ1992 بیچ کے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اصل میں بہار کے رہنے والے ہیں۔

ان کا کیریئر کئی تنازعات میں گھرا ہوا تھا، وہ کئی اضلاع میں ایس پی تھے۔ امیتابھ ٹھاکر نیشنل آر ٹی آئی فورم کے بانی بھی رہے ہیں۔ ان کی بیوی بھی ایک سماجی کارکن ہے۔ سال 2015 میں امیتابھ ٹھاکر نے اس وقت سنسنی پیدا کردی تھی، جب سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا۔اپنی سروس کے دوران وہ حکومتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے تھے، اسی سال انہیں جبری طور پر ریٹائر کردیا گیاتھا۔ کچھ دنوں قبل امیتابھ ٹھاکر نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button