بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا و آندھراپریش میں اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئے گی

مہاراشٹرا حکومت نے جاری کیااعلامیہ

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال سے بند اسکول 17 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے لیے دیہی اور شہری کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیز ، حتمی فیصلہ اس ضلع کے عہدیداروں نے کرنا ہے۔ریاست کے تمام #اضلاع میں دیہی علاقوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول #کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جبکہ شہری علاقوں میں #آٹھویں سے بارہویں کلاس کی اجازت ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی صورتحال کی بنیاد پر ضلعی اور مقامی سطح پر فیصلہ لے گی۔ ریاست کے جن 11اضلاع میں کورنا کی صورتحال سنگین ہے وہاں پر اسکول کھولنے کافیصلہ مقامی کلکٹر کریں گے ۔حکومت نے آج جو اعلامیہ جاری کیا ہے اسکے مطابق ایک کلاس میں 15تا20 طلباءبیٹھ سکیںگے اور ایک بینچ کے درمیان چھ فٹ کافاصلہ رہے گا۔اساتذہ کی ٹیکہ کاری لازمی رہے گی۔

جبکہ اسکول میں والدین کو داخلے نہیں دیاجائے گاتاکہ ہجوم نہ ہو ۔، ایک بینچ پر ایک طالب علم ‘طلباء کو صابن سے ہاتھ دھوناہوگا ، ماسک کا استعمال لازمی رہے گا ،طالب علم میں کورونا کی علامت ملنے پراسے فوری گھر بھیج دیاجائے گا۔اگر کوئی طالب علم کورونا پازیٹیو پایاجاتا ہےکہ اسکول کوبندکرنے کافیصلہ کیاجائے گا۔

اے پی میں اسکولوں کی پیر سے کشادگی آن لائن کلاسیس نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم اے سریش

#آندھراپردیش میں 16 اگسٹ سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ وزیر تعلیم اے سریش نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے اوقات کے مطابق اسکول کام کریں گے۔ تمام #اسکولوں میں کوویڈ قواعد پر عمل اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں 95 فیصد #ٹیچرس میں کورونا ٹیکہ اندازی مکمل کرلی گئی ہے۔

عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ باقی 5 فیصد کی ٹیکہ اندازی جلد مکمل کرلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی آن لائن کلاسیس کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ خانگی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بھی آن لائن #کلاسیس کے اہتمام سے گریز کریں۔ 16 اگسٹ سے تمام #سرکاری اور خانگی #اسکولوں میں آف لائن کلاسیس کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کی کشادگی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے جونیر کالجس کی 16 اگسٹ سے کشادگی کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button