بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے وزیرانل پرب سے رابطہ کولے کرای ڈی نے 3 مقامات پر کی چھاپہ ماری

ممبئی، 30 اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شیو سینا کے لیڈر انیل پرب کے ساتھ تعلق کے حوالے سے تین مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ چھاپے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ہوئے ہیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں انل پرب کو انیل دیشمکھ اور دیگر سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میںمنگل کو طلب کیا ہے ۔ اس پر شیو سینا نے کہا کہ پارٹی معاملے کو قانونی طور پر حل کرے گی اور اس بات کا اشارہ دیا کہ یہ سمن رتناگیری میں مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نارائن رانے کی گرفتاری سے متعلق ہیں۔ پرب اسی ضلع کے سرپرست وزیر ہیں۔

56 سالہ پارلیمانی امور کے وزیر انیل پراب مہارا وکاس اگھاڑی حکومت میں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن ہیں جس کی سربراہی وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کر رہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ای ڈی نے پرب کو منگل کو جنوبی ممبئی میں ایجنسی کے دفتر میں کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پرب سے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی کیونکہ دیگر ملزمان اور اس کیس میں ملوث لوگوں نے کچھ انکشافات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button