بنگال اسمبلی ضمنی انتخاب کولے کر چیف الیکشن کمشنر سے ملاٹی ایم سی وفد 6 ماہ کے اندر انتخابات کرانے کی اپیل
نئی دہلی،15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس کے 6 رکنی وفد نے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن کی سربراہی میں مغربی بنگال میں اسمبلی ضمنی #انتخابات کے لئے نئی دہلی میں الیکشن #کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور آئندہ اسمبلی انتخابات اور دیگر امور پر چیف الیکشن سے تبادلہ خیال کیا۔چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سودیپ باندوپادھیائے نے کہا کہ انہوں نے اپیل کی ہے کہ 6 ماہ کے اندر ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج #ٹی ایم سی کے وفد نے نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر سے اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے #ضمنی انتخابات سے متعلق بات کی، ہم نے اپیل کی ہے کہ چھ ماہ کے اندر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔ سودیپ باندوئے نے مزید کہا کہ چیف #الیکشن #کمشنر نے ہماری بات سنی ۔ #ترنمول #کانگریس کے ممبران #پارلیمنٹ سوگت رائے، کاکولی گھوش دستی دار، سودیپ باندوپادھیائے، کلیان بنرجی، سکھیندو شیکھر رائے اور ڈریک او برائن بھی اس وفد کا حصہ تھے۔



