بین ریاستی خبریں

نصرت جہاں کے یہاں بیٹے کی پیدائش

کولکاتہ26اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور اداکارہ #نصرت جہاں (Trinamool Congress MP and actor Nusrat Jahan) نے جمعرات کی سہ پہر شہرکے ایک نجی اسپتال میں ایک #بچے کو #جنم دیا۔ہسپتال کے ذرائع نے بتایاہے کہ نصرت جہاں کو بدھ کی شام پارک اسٹریٹ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور جمعرات کی رات تقریباََ12.20 بجے بیٹے کو جنم دیا۔ ماں اور بیٹا دونوں صحت مند ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

#فلم انڈسٹری کے ذرائع نے بتایاہے کہ اس دوران نصرت جہاں کے دوست اور اداکار یش داس گپتا بھی اسپتال میں موجودتھے۔نصرت جہاں کے #شوہر نکھل جین نے کہاہے کہ ہمارے درمیان اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن میں بچے اور ماں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعاہے کہ بچے کا مستقبل روشن ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button