
کوشامبی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی کے کوشامبی سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی لال بہادر چودھری کی بھانجی نے اپنے ماموں سے جان کو خطرہ بتایا ہے ۔ بھانجی کا کہنا ہے کہ اس کی شادی 24 مئی کو ہونی تھی ، لیکن اس سے ایک دن پہلے ، وہ بھاگ کر کانپور میں 28 مئی کو اپنے پریمی کے ساتھ شادی کرلی۔ جب پولیس نے لڑکے کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا تو دونوں تھانے پہنچ گئے۔
جہاں پولیس نے دونوں کو تھانے میں بٹھا رکھا ہے ،خیال رہے کہ لڑکی نے غیرت کے نام پر قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جب کہ لڑکی کی شادی سرکاری استاد سے ہوئی تھی۔ وہ خود بھی ایک گریجویٹ ہے ، لیکن اس کا عاشق محض آٹھویں پاس ہے۔ وہ گاؤں میں رہتا ہے اور کھیتی باڑی کرتا ہے۔کراری کے علاقہ گاؤں اسحاق پور پتھر کلاں کی رہائشی رینا چودھری ، ایم ایل اے لال بہادر چودھری کی سگی بھانجی ہیں۔
وہ گاؤں کے دوسری برادری کے لڑکے دھارا سنگھ یادو سے عشق کرتی ہے ، یہ جان کر لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی شادی کا فیصلہ کرلیا، شادی 24 مئی کو کوشامبی کے گاؤں بڑہری میں رہنے والے ایک پرائمری ٹیچر سے ہونی تھی۔لیکن اس سے پہلے 23 مئی کو رینا اپنے بوائے فرینڈ دھارا سنگھ کے ساتھ کانپور فرار ہوگئی، اس نے 28 مئی کو وجے نگر کے آریہ سماج مندر میں شادی رچالی ۔ جب لڑکی اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی ، تو کنبے نے اس کی تفتیش شروع کی۔
الزام ہے کہ لڑکی کے کنبہ نے ایم ایل اے کے ساتھ مل کر نوجوان کے کنبہ پر دباؤ ڈالا ہے، اس سے گھبرا کرنوجوان کے اہل خانہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ لڑکی نے اپنے ایم ایل اے کے ماموں اور بھائی کے ذریعہ آنر کلنگ کا خطرہ ظاہر کیا ہے، لڑکی کا کہنا ہے کہ دونوں کو کسی بھی وقت قتل کیا جاسکتا ہے ،
لڑکی نے پریاگراج میں واقع ایم ایل اے کے گھر میں رہ کر بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی ہے۔جب کہ اس کا نامراد عاشق محض آٹھویں پاس ہے اور گاؤں میں ہی کھیتی باڑی کرتا ہے ،اور لڑکے کی عمر بھی محض 18سال ہی ہے ۔ لڑکی نے پولیس محکمہ سے سیکورٹی طلب کی ہے ۔



