بین ریاستی خبریں

اتر پردیش: سلطان پور کا نام بدل کر ’کُش بھون پور‘ رکھنے کی تیاریاں شروع

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کی یوگی حکومت میں شہروں کا نام بدلنے کا سلسلہ مزید تیز ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی کارروائی شروع ہونے کی بات سامنے آئی تھی، اور اب خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت سلطان پور کا نام بدل کر ’کُش بھون پور Kush Bhawanpur‘ کرنے کی تیاری شروع کر چکی ہے۔ یوگی حکومت چاہتی ہے کہ سلطان پور کا نام بھگوان رام کے بیٹے کُش کے نام پر رکھا جائے۔
دراصل یوگی حکومت میں مسلم نام ظاہر کرنے والے شہروں اور ریلوے اسٹیشنوں کے نام لگاتار بدلے جا رہے ہیں۔ مغل سرائے جنکشن اور الٰہ آباد وغیرہ کے نام بہت پہلے ہی تبدیل ہو چکے ہیں۔بہر حال، ریونیو بورڈ کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ سلطان پور کا نام بدل کر کُش بھون پور رکھنے کی تیاری ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے ایک تجویز ریاستی حکومت کو بھیجی گئی ہے جو اسے ریاستی کابینہ سے منظوری دلائے گی۔ لمبھوا (سلطان پور) سے بی جے پی رکن اسمبلی دیومنی دویدی نے اسمبلی میں اس تعلق سے آواز بھی اٹھائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button