بین ریاستی خبریں

سپریم کورٹ کے سامنے خودکشی کرنے والوں میں سے ایک کی موت۔ رکن پارلیمنٹ پر لگایا تھا عصمت دری کا الزام

نئی دہلی،21؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے گھوسی سے بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اتل رائے پر #عصمت دری کے الزام میں خود کشی کی کوشش کرنے والی لڑکی اور لڑکے میں سے زخمی لڑکے کی موت ہوگئی۔ حال ہی میں دونوں نے #سپریم کورٹ کے سامنے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ لڑکی نے خود کو عصمت دری کا #شکار بتایا تھا جبکہ لڑکا اس کیس کا گواہ تھا۔ #خود کشی سے پہلے #لڑکی نے اسے #سوشل میڈیا پر لائیو بھی کیا تھا۔

دونوں کو آگ شعلوں میں لپٹا دیکھ کر افراتفری پھیل گئی۔ وہاں موجود عملہ اور عام لوگوں کی مدد سے آگ کو بجھایا گیااور دونوں کو فوری طور پر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں تقریبا 30-40فیصد جھلس گئے تھے۔پیر کو خودکشی کرنے سے پہلے دونوں نے گیٹ ڈی سے سپریم کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن کافی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد ان دونوں نے خود گیٹ کے باہر آگ لگا کر خود کو جلانے کی کوشش کی۔

اتل رائے یوپی کے مو ضلع کی گھوسی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ الزام ہے کہ اس نے اپنے ہی ساتھی سے عصمت دری کی۔ یکم مئی 2019 کو اتل رائے کے خلاف وارانسی کے لنکا پولیس اسٹیشن میں بدسلوکی کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسے سال 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں فاتح قرار دیا گیاتھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں جیل میں بند بی ایس پی رکن پارلیمنٹ اتل رائے کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لیے دو دن کے لیے پیرول دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button