ریلوے ٹریک پر ’خطرناک اسٹنٹ‘ کو فروغ دینے کے الزام میں یوٹیوبر گرفتار،کل پوسٹ کیاتھا ویڈیو
ممبئی،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)باندرا ریلوے پولیس (جی آر پی) نے ریلوے ٹریک پر اسٹنٹ کی تشہیر کرنے والی ویڈیو وائرل ہونے پر یو ٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے۔ #ملزم آئیفی خان کے #یوٹیوب پر 44.8 ہزار فالورز ہیں۔ خان نے ایک #ویڈیو پوسٹ کی جسے اس نے ریلوے ٹریک پر خطرناک اسٹنٹ کے طور پر #شوٹ کیاتھا۔ جمعہ کی سہ پہر کو باندرا اور خار ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر شوٹ کیا گیا اور ہفتہ کی شام 4 بجے آن لائن سامنے آیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف کے ذریعہ ویڈیو کو ٹویٹ کرنے کے بعد جی آر پی حکام کو الرٹ کردیا گیا۔ جی آر پی کے کمشنر قیصر خالد نے بتایا کہ مقدمہ درج کیا گیا تھا اور خان کو باندرا میں واقع اس کے گھر سے دفعہ 336 (دوسروں اور خود کی جان کو خطرے میں ڈالنے ) اور #تعزیرات ہند کی 188 (حکم کی نافرمانی) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دفعہ 505 (1) (اشتعال انگیزی کے ارادے سے کسی بھی چیز کی اشاعت یا نشر) اور #ہندوستانی #ریلوے ایکٹ کی دفعہ 145 اور 147 کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



