بین ریاستی خبریں

غازی پور: اسپتال میں شروع ہوا آکسیجن پلانٹ ، 45 مریض بیک وقت مل سکے گا آکسیجن

غازی پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا بحران میں آکسیجن کی کمی سے ہورہی اموات کے دوران غازی پور سے راحت کی خبر آئی ہے۔ آج سے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آکسیجن پلانٹ شروع ہوگیا ہے اور اب 45 مریضوں کو بیک وقت آکسیجن دی جاسکتی ہے۔ کچھ دن پہلے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی بھی اطلاعات تھیں ، جس کے بعد خود ڈی ایم ایم پی سنگھ نے کئی بار اسپتال کا معائنہ کیاتھا۔

معائنہ کے دوران ڈی ایم کی معلومات میں یہ بات آئی کہ دو سال قبل ضلعی اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگایا گیا ے ، صرف مزید مشینیں لگا کر پلانٹ شروع کیا جاسکتا ہے۔ سی ایم او جی سی موریہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ پلانٹ دو سال بعد بھی شروع نہیں ہوسکا اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اسپتال میں متعدد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

ضلعی اسپتال میں آکسیجن پلانٹ آج سے شروع ہوچکا ہے اور ڈی ایم کے مطابق مریضوں کو بیک وقت 45 بستروں پر آکسیجن دی جاسکتی ہے۔ ضلع کے کوڈ مریضوں کے لئے یہ ایک بہت بڑی راحت ہے ، کیوں کہ اس وقت اسپتال پہنچنے والے زیادہ تر مریضوں کوکوآکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button