دلچسپ خبریں

گل کو چے میں تلاش کی جارہی ہے سابق الیکشن کمشنر افسر کی بلی ، انعامی رقم بڑھی

علامتی تصویر

گورکھپور :11 دسمبر (ایجنسیاں ) گورکھپور ریلوے اسٹیشن سے لاپتہ نیپال کی سابق چیف الیکشن کمشنر ایلا شرما کی بلی اب گورکھپور شہر کے گلی کوچے میں تلاش کی جارہی ہے۔ جی آر پی ، آر پی ایف کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس ریلوے اسٹیشن اور آس پاس کے علاقوں میں 25 دن سے بلی کی تلاش کر رہی تھی۔ لیکن یہ نہیں ملی۔ جمعرات کی صبح شہر کے ہر علاقہ میں بلی کی تصویر چسپہ کی گئی۔ جس میں تین موبائل نمبر دیئے گئے ہیں۔ بلی کے بارے میں معلوم کرنے پر ، ان نمبروں پر اس کی ویڈیو بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مخبر کو پندرہ ہزار روپئے انعام ملے گا۔ پہلے یہ رقم 11 ہزار تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button