
گرل فرینڈ نے عاشق کی کار کو 3,400 بوسوں سے سجا دیا، پولیس نے لگایا جرمانہ
گرل فرینڈ نے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں کار پر 3,400 لپ اسٹک کے نشان بنائے
گوالیار، 25 اگست (اردو دنیا نیوز/ایجنسیز) محبت کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر کیا گیا ایک انوکھا اسٹنٹ گوالیار کے ایک نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان کی گرل فرینڈ نے اس کی کار پر لپ اسٹک سے تقریباً 3,400 بوسوں کے نشان بنا دیے، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے کار مالک پر 5,500 روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ گاڑی سے تمام نشانات صاف بھی کروائے۔
ٹریفک پولیس انسپکٹر ابھیشیک رگھوونشی نے بتایا کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں سٹی سینٹر علاقے میں ایک ایسی کار دکھائی گئی جس کی پوری باڈی پر لپ اسٹک جیسے نشانات بنے ہوئے تھے۔
ٹریفک پولیس انسپکٹر ابھیشیک رگھوونشی نے بتایا کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں سٹی سینٹر علاقے میں ایک ایسی کار دکھائی گئی جس پر جگہ جگہ لپ اسٹک کے نشانات بنے ہوئے تھے۔
کار مالک آدتیہ سکاروار نے بتایا کہ اس کی گرل فرینڈ نے ایک ’’غیر ملکی ٹرینڈ‘‘ سے متاثر ہوکر کار کو اسی انداز میں سجانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے مطابق، گرل فرینڈ نے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں کار پر 3,400 لپ اسٹک کے نشان بنائے اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
آدتیہ نے کہا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ اس طرح گاڑی میں تبدیلی کرنا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیس کی کارروائی کے بعد اس نے گاڑی کی پوری باڈی صاف کی اور 5,500 روپے جرمانہ ادا کیا۔
انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کی نقل کرتے وقت قانون کی خلاف ورزی سے گریز کرنا چاہیے۔



