بین ریاستی خبریں

دہلی کے محمد پور گاؤں کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کی تجویز کودی گئی پیشگی منظوری

نئی دہلی، 26 اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک بھر میں کئی جگہوں کے نام وقتاقتا تبدیل ہوتے رہے ہیں۔ اب قومی دارالحکومت دہلی کے منیرکا میں واقع ایک گاؤں #محمد پور کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کی تجویز کو پیشگی منظوری دے دی گئی ہے۔ جنوبی #دہلی #میونسپل #کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان نے یہ معلومات دی۔

ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ #مغلیہ دور میں دہلی کے کئی دیہات کے نام زبردستی بدلے گئے تھے، جس میں منیرکا کے وارڈ نمبر 66 کا محمد پور گاؤں بھی ہے۔ یہ جنوبی دہلی #میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ محمد پور گاؤں کا نام بدل کر مادھو پورم کیا جائے۔ اس مطالبہ اور جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کارپوریٹر بھگت سنگھ ٹوکاس کی درخواست پر عوام کے مفاد میں وارڈ نمبر 66 منیرکا کے محمد پور گاؤں کو مادھو پورم میں تبدیل کرنے کی تجویز کو پیشگی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button