اسپورٹس

وکاس ، منیش سمیت چھ ہندوستانی مرد باکسرفائنل میں

Vikas Krishnan
Vikas Krishnan | BFI

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ورلڈ چمپئن شپ تمغہ یافتہ منیش کوشک (63 کلوگرام) اور وکاس کرشنن (69 کلوگرام) اسپین کے شہر کاسٹیلون میں جاری 35 ویں باکسز انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔امریکہ میں پیشہ ورانہ باکسنگ کھیل کر آئے وکاس نے قزاقستان کے ابلائی خان جوسوپوو کو شکست دی ، جبکہ منیش نے فرانس کے لونیس ہمراؤئی کو شکست دی۔ ان دونوں نے اپنا مقابلہ 3-2 سے جیتا۔ دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے محمد حسام الدین (57 کلوگرام) نے پاناما کے اورلینڈو مارٹنیج کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔

سمت سنگوان (81 کلوگرام) نے فرانس کے رافیل مونی کو 5-0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ستیش کمار (پلس 91 کلوگرام) نے لتھوانیا کے جوناس جے جے ویسیس کو شکست دی ،ایشین چاندی تمغہ یافتہ آشیش کمار نے رومانیہ کے دیمیترو وکول کو 75 کلو گرام میں شکست دی۔خواتین زمرے میں سمرنجیت کور (60 کلوگرام) ، پوجا رانی( 75 کلوگرام) اور جاسمین(57 کلوگرام) فائنل میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button