اسپورٹس

دیودت پڈکل ,مسلسل 4 سنچری بناکر کوہلی کے ریکارڈ کی برابری کی

Devdutt Padikkal Vijay Hazare Trophy
 

وجئے ہزارے ٹرافی 2021 

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)وجے ہزارے ٹرافی 2021 کے کوارٹر فائنل 2 میں کرناٹک کے دیودت پڈکل نے کیرالہ کے خلاف 101 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سنچری اننگز کھیل کرپڈکل نے وجے ہزارے ٹرافی 2021 میں مسلسل چوتھی سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ۔

آئی پی ایل میں آر سی بی کی ٹیم کے لئے کھیل نے والے پڈکل نے 119 گیندوں میں 101 رن بنائے ، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔ پڈکل کے علاوہ روی کمار سمرت بھی سنچری اننگز کھیلی ۔ دیودت پڈکل اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اورساتھ ہی سب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اس سیزن میں 6 اننگز میں 673 رنز بنائے ہیں جس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے رواں سیزن میں 2 نصف سنچری بھی بنائی ہے ۔ وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں پڈکل نے 4 سنچریاں بنا کر وراٹ کوہلی کی برابری کی ہے۔

وجے ہزارے ٹرافی کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سنچری کے معاملے میں پڈکل اب کوہلی کے برابری پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے 2008-09 کے سیزن میں 4 سنچریاں بنائی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button