متھالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10000 رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
“متھالی راج بین الاقوامی کرکٹ میں 10000 رنز مکمل کرنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں۔”
لکھنؤ 19 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز متھالی راج Mithali Raj نے لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار تاریخ رقم کردی۔ متھالی راج بین الاقوامی کرکٹ میں 10000 رنز مکمل کرنے والی دنیا کی دوسری اور ہندوستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
متھالی راج نے یہ تاریخی کارنامہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ جیسے ہی وہ لکھنؤ کے Ekana Cricket Stadium میں جاری میچ کے دوران 35 رنز کے اسکور تک پہنچیں، انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 10000 رنز مکمل کرلیے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی سابق کپتان Charlotte Edwards یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ متھالی راج کی اس کامیابی پر کرکٹ شائقین اور سابق کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ میں متھالی راج کو ایک عظیم بلے باز کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انہوں نے اپنی مستقل شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔



