

پونے : (اردودنیا.اِن)ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پونے کے مہاراشٹر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کی نظر اس سیریز کو جیتنے پر ہوگی۔ دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں پہلے ون ڈے کی شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔شریس ائیر کندھے کی چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سوریا کمار یادو ان کی جگہ کھیل سکتے ہیں ۔
سوریا کمار نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار ڈیبو کرکے اپنے دعویداری مضبوط کیا ہے۔ کورونا وبا سے پہلے شریس ایئرہندوستان کی ون ڈے ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ لیکن ہندوستان کی ’بینچ اسٹرینتھ ‘اتنی مضبوط ہے کہ اب ڈیبو کرنے والے کھلاڑی بھی ورلڈ چمپئن ٹیم کے لئے خطرناک لگ رہے ہیں۔ دوسرے ون ڈے میں کپتان وراٹ کوہلی سمیت ٹیم مینجمنٹ کے سامنے پلیئنگ الیون کے انتخاب کے لئے کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شیریس ایئر کی انجری کے بعد جہاں سوریا کمار یادو اپنا پہلا ونڈے میچ شروع کرنے کی دوڑ میں ہیں ۔ وہیں رشبھ پنت بھی ٹیم میں واپسی کے دعویدار ہیں۔ پنت کی موجودہ فارم بھی لاجواب ہے۔ ایسی صورتحال میں پنت بھی ائیر کی جگہ لے سکتے ہیں۔روہت شرما کو پہلے ون ڈے میں کہنی کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن ان کے فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔
روہت کو بریک دینے کے بعد گل دوسرے میچ میں دھون کے ساتھ اننگز کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں راہل مڈل آرڈر میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق روہت کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ کھیلنے کے لئے بے چین ہے۔اگر پنت کو آئیر کی جگہ موقع ملا تو وہ ٹیم میں بلے باز کی حیثیت سے کھیلیں گے اور کے ایل راہل وکٹ کیپنگ کریں گے۔ کلدیپ یادو نے پہلے میچ میں نو اوورز میں 68 رنز دیئے ، ان کی جگہ لیگ اسپنر یوزویندر چہل کو شامل کیا جاسکتا ہے۔



