اسپورٹس

پہلوان پریا ملک نے رقم کی تاریخ ، 73 کیلوگرام زمرے میں جیتا طلائی تمغہ

بڈاپسٹ ،25جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹوکیو اولمپکس میں، میرابائی چانو نے پہلے چاندی کا تمغہ جیت کرہندوستان کو پہلا تمغہ دلایاتھا۔ پورے ملک نے #میرابائی چانو کو مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی #پہلوان پریا ملک نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ  میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

ہریانہ کی #پریاملک نے ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ورلڈ کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ (World Cadet Wrestling Championship)میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ پریا نے بیلاروس کے پہلوان (Kseniya Patapovich) کو 5-0 سے شکست دے کر ورلڈ کیڈٹ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔

اس سے قبل پریا نے 2019 میں پونے میں کھیلو #انڈیا میں #سونے کا #تمغہ، 2019 میں دہلی میں 17 ویں اسکول #کھیلوں میں سونے کا تمغہ اور 2020 میں پٹنہ میں نیشنل کیڈٹ چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ لوگ پریا ملک کو اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہریانہ کے وزیر کھیل نے بھی انہیں #ہریانہ کی بیٹی کی بتایاہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں لوگ اسے مستقبل کے #اولمپک #کھلاڑی کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی پریا ملک بہت سارے بڑے میچ جیت چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button