اسپورٹس

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی، کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کی امیدیں برقرار

ٹوکیو،30؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پہلے تین میچوں میں شکست کے بعد ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے آخری لمحات میں نونت کور کے گول کی مدد سے آئرلینڈ کو 1-0 سے شکست دی۔ جس کے بعد #ٹوکیو #اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے کی امیدیں برقرار ہیں۔نونیت نے #میچ کا واحد گول 57 ویں منٹ میں کیا۔ اس سے قبل ہندوستان کو 14 پنالٹی کارنر ملے جو بے سودرہے۔

ہندوستان نے ہفتہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے کے ساتھ گول اوسط بھی بہتر کرنا ہوگا ۔ اس کے ساتھ اسے دعا کرنی ہوگی کہ برطانیہ کی ٹیم ہفتہ کو آئرلینڈ کو شکست دے ۔اس کے ساتھ ساتھ #باکسنگ میں ہندوستان کا #میڈل بھی کنفرم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ لوولینا 69 کلوگرام زمرے کے کوارٹر فائنل میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

اس کے بعد #لوولینا کے لیے کم از کم ایک تمغہ یقینی ہے۔ اگر وہ سیمی فائنل جیتنے کے بعد فائنل میں پہنچتی ہیں تو وہ اپنے لیے چاندی کا تمغہ اور ہندوستان کے لیے دوسرا تمغہ یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button