
نئی دہلی،یکم اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے شکست دی۔ اس انتہائی قریبی #میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ حفیظ نے بیٹنگ میں کوئی خاص کام نہیں کیا اور صرف 6 رنز بنائے لیکن ان کی #گیندبازی کافی دھار دار رہی ۔
ان کی بولنگ کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین #کھلاڑی قرار دیا گیا۔حفیظ اس وقت 40 سال کے ہیں اور وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں جس قسم کا کھیل دکھا رہے ہیں وہ متاثر کن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عمر میں اتنی اچھی کارکردگی دکھانے پر میچ کا اہم کھلاڑی منتخب ہونا ثابت کرتا ہے کہ اس کھلاڑی میں کتنی طاقت ہے۔ ویسٹ #انڈیز کے خلاف اس میچ میں حفیظ نے چار اوور میں6 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔
انہوں نے ایک اوور میڈن ڈال اور اوپنر آندرے فلیچر کو صفر پر آؤٹ کیا۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر وہ اس میچ کے بہترین کھلاڑی بنے۔محمد#حفیظ اپنے بین الاقوامی ٹی 20 #کرکٹ #کیریئر میں 11 ویں مرتبہ مین آف دی میچ کا کارنامہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
وہ اب شاہد #آفریدی کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے بین الاقوامی کرکٹ میں یہ خطاب جیتنے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ساتھ ہی حفیظ نے کرس گیل اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ ا، جو اب تک 10-10 بار یہ خطاب جیت چکے ہیں۔ اس معاملے میں نمبر ایک پرمحمد نبی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ 13 بار انجام دیا ہے جبکہ وراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔
Lyra Women’s Pants
₹374.00













