اسپورٹس

نڈال پیر کی چوٹ کے باعث سنسناٹی ٹورنامنٹ سے دستبردار

سنسناٹی ،12؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ٹورنٹو میں ہارڈ کورٹ ٹورنامنٹ سے دستبرداری کے بعد سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کہا ہے کہ وہ بائیں پیر کی چوٹ کی وجہ سے سنسناٹی میں ہونے والے آئندہ ٹینس #ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہو رہے ہیں۔نڈال کچھ عرصے سے پیرکی انجری سے پریشان ہیں۔سنسناٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد 20 بار کے #گرینڈ سلیم فاتح نڈال کا یو ایس اوپن سے قبل کسی #ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

#نڈال نے ٹائٹل اس وقت جیتا جب اس نے آخری بار 2019 میں یو ایس اوپن کھیلا تھا۔ایڑی کی چوٹ کا شکار میلوس راونک بھی بدھ کو سنسناٹی ٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئے ۔ اس کے علاوہ راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ، #سرینا ولیمز، وینس #ولیمز اور صوفیہ کینین جیسے اسٹار #کھلاڑی بھی اس ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔35سالہ نڈال نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں کھیلا۔

انہوں نے جیک ساک کو تین سیٹوں میں شکست دی لیکن وہ لائیڈ ہیرس کے خلاف تین سیٹوں میں ہار گئے۔ ان دونوں میچوں میں نڈال پیرکی انجری سے پریشان دکھائی دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button