
دو آسٹریلوی کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات جانے سے کیا انکار
نئی دہلی،21؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انڈین پریمیئر لیگ سیزن 14 کا دوسرا حصہ شروع ہونے سے پہلے #پنجاب #کنگز کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دو آسٹریلوی کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں پنجاب کنگز کی ٹیم میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ پنجاب کنگز کو ان کھلاڑیوں میں سے ایک کا متبادل مل گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔معلومات کے مطابق جھائے #رچرڈسن اور ریلی #میرڈیت متحدہ عرب #امارات میں پنجاب #کنگز میں شامل نہیں ہوں گے۔
ان دونوں #کھلاڑیوں کو پنجاب کنگز نے اس سال کے شروع میں بڑی رقم ادا کر کے خریدا تھا۔ رچرڈسن کو 14 کروڑ جبکہ میریڈتھ کو 8 کروڑ روپئے دئیے گئے۔پنجاب کنگز کے ایک عہدیدار نے کہا کہ رچرڈسن اور ریلی میرڈیتھ نے آئی پی ایل 14 کے بقیہ میچوں سے باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم ان دو کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔
تبدیلی کا فیصلہ کوچ انیل #کمبلے کے مشورے سے کیا جائے گا۔تاہم پنجاب کنگز نے جمعرات کو آسٹریلیا کے ناتھن ایلس کو متبادل کے طور پر معاہدہ کیا۔ ایلس حال ہی میں اپنے ڈیبو میچ میں ہیٹ ٹرک کے ساتھ سرخیوں میں آئے۔ پنجاب کنگز نے ایلس کو کس قیمت پر خریدا اس کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم پنجاب کنگز اب بھی اپنے دوسرے متبادل کی تلاش میں ہیں۔
تاہم پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں رچرڈسن اور ریلی میریڈتھ پر بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ آئی پی ایل 14 میں 8 #میچ کھیل کر پنجاب کنگز نے صرف تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجاب کنگز کے لیے پلے آف میں پہنچنا بہت مشکل ہے۔ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے پنجاب کنگز کو اپنے باقی 6 میچوں میں سے پانچ جیتنے ہوں گے۔



