اسپورٹس

نیدرلینڈ کی فریڈرک اوورڈک نے ٹی 20 کرکٹ میں رقم کی تاریخ ایک اننگز میں 7 وکٹ لینے والی پہلے کھلاڑی

پیرس،27؍اگست: (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیدرلینڈ کے فاسٹ بولر فریڈرک اوورڈک نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ صرف 21 سال کی عمر میں فریڈرک ٹی 20 کرکٹ کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ #فریڈرک اوورڈک Frederick Overdick ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹیں لینے والی پہلی #کھلاڑی ہیں۔

فریڈرک کی تاریخی کارکردگی کی بدولت ہالینڈ کی ٹیم فرانس کو 9 #وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ہالینڈ کے خلاف کھیلے گئے #میچ میں فرانس نے ٹاس جیت کر پہلے #بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن آئی سی سی کے زیر اہتمام یورپی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں فرانس کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

فرانس کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں صرف 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

چار اوورز میں #فریڈرک نے صرف تین رنز دئیے اور سات بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔فریڈرک نے تاہم #ہالینڈ کے لیے آسان فتح کی راہ ہموار کی۔ ہالینڈ کی ٹیم نے 34 رنز کا ہدف صرف 21 گیندوں پر حاصل کر لیا۔ تاہم ہالینڈ کو ایک وکٹ گنوانی پڑی۔ فریڈرک کو بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی کھلاڑی ٹی 20 میچ کے دوران سات وکٹیں لینے میں کامیاب رہی ۔

اس سے قبل مردوں یا خواتین کے ٹی 20 #میچوں میں کوئی بھی کھلاڑی صرف 6-6 وکٹیں لے سکا تھا۔ فریڈرک اب ٹی 20 #کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔اس سے قبل ایک میچ میں سب سے کامیاب بولنگ کا ریکارڈ نیپال کی انجلی چند کے پاس تھا جنہوں نے بغیر کوئی رن دئیے 2.1 اوورز میں 6 وکٹیں حاصل کی۔ انجلی کے علاوہ مزید 6 #خواتین کرکٹرز ایک میچ میں 6 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئیں۔ ہندوستان کی جھولن گوسوامی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے، جنہوں نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button