نئی دہلی5ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کینگٹن اوول سے بڑی خبریں آرہی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ کیاگیاہے اور بولنگ کوچ بھرت ارون کو باقاعدہ ٹیسٹوں میں کوویڈ 19 مثبت پایا گیا ہے۔ عملے کے تمام ممبران بشمول ٹیم انڈیا کے تمام ممبران کی ہفتہ کی رات اور آج اتوار کی صبح باقاعدگی سے جانچ کی گئی جس میں کل چار ممبران کوویڈ 19 مثبت پائے گئے ہیں اورجوبھی اس ٹیسٹ میں منفی آیا،صرف اسے میدان میں جانے کی اجازت تھی۔
شکر ہے کہ کوئی کھلاڑی متاثر نہیں پایا گیا۔ ایسی صورتحال میں بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور اور دیگر دستیاب ارکان ٹیم کی مددکے لیے موجود ہوں گے۔ تاہم ہر ایک کے RTPCR ٹیسٹ کی رپورٹ آناباقی ہے۔



