اسپورٹس

سری لنکا ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل لگ سکتا بڑا جھٹکا ، کوسل پریرا زخمی

کولمبو ،16؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سری لنکا کے بلے باز کوسل پریرا جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی 20 #انٹرنیشنل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس وجہ سے ان کا آئندہ ٹی 20 #ورلڈ کپ میں #کھیلنا مشکوک ہے۔ پریرا اپنی اننگ کے دوران وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے پریشانیوں میں دکھائی دئیے۔

ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوسل پریرا کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا مشکوک ہے۔سری #لنکا کی ٹیم کے #ڈاکٹر ڈیمنڈا اٹنایاکے نے کہ چوٹ ایک سپرنٹر کی چوٹ ہے، جس کا پتہ وکٹوں کے درمیان دوڑتے وقت لگایا گیا تھا۔ چوٹ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔

آل راؤنڈر لہیرو مدشنکا بھی اسی میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے فریکچر کا شکار ہونے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ سری لنکا نے اتوار کو آئی سی سی کے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔داسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا گروپ اے میں اپنی مہم کا آغاز 18 اکتوبر کو ابو ظہبی میں نمیبیا کے خلاف کرے گا۔ سری لنکا آئی سی سی مردٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل دو ٹی 20 میں شرکت کے لیے 3 اکتوبر کو عمان روانہ ہوگا۔ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے کہا کہ 7 اور 9 اکتوبر کو کھیلے جانے والے دو میچز مہمان ٹیم کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button