
نئی دہلی ،23؍ ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ ) کو آئی پی ایل 2021 کے 33 ویں میچ میں دہلی کیپٹل کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد کی اس سیزن میں آٹھ میچوں میں ساتویں شکست ہے۔ نیز وہ پلے آف کی دوڑ سے تقریبا باہر ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں تمام ٹیموں کی پوزیشن کیا ہے۔
دہلی کیپٹل نے ایک بار پھر سن رائزرس حیدرآباد کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دہلی کی 9 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے۔ نیز اس کے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ دہلی کا پلے آف میں کوالیفائی کرنا تقریباً یقینی ہے۔ تاہم اب اس کی لڑائی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے ہوگی۔دہلی کی فتح کے بعد ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پھسل گئی ہے۔
چنئی کے آٹھ میچوں میں 12 پوائنٹس ہیں۔ نیز سی ایس کے کا نیٹ رن ریٹ دہلی کیپٹل سے بہتر ہے۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور آٹھ میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ممبئی انڈینس اور راجستھان رائلز کے پوائنٹس یکساں ہیں۔ دونوں نے آٹھ میچوں میں چار چار میچ جیتے ہیں۔
لیکن ممبئی اس وقت چوتھے نمبر پر اور راجستھان پانچویں نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز آٹھ میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب پنجاب کنگز 9 میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور سن رائزرز حیدرآباد آٹھ میچوں سے دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر۔



