اسپورٹس

نئی گیند سے یارکرز ڈالنا میری طاقت ہے، اس کا فائدہ ہوا: شاہین آفریدی

دبئی،25؍اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی جو ہندوستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں تاریخی فتح کے ہیروں میں سے ایک ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تیز تر یارکرز سے پریشان کرنے کی ان کی حکمت عملی نے کام کیا۔

پاور پلے میں پہلی بار تین اوورز کرنے والے شاہین نے پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں لے کر پاکستان کو شاندار آغاز دلایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار پاور پلے میں تین اوورز کیے۔ گیند گھوم رہی تھی اور حالات نے مدد کی۔ میں نے ابتدائی وکٹیں لینے کی کوشش کی اور میں کامیاب رہا۔

21 سالہ آفریدی نے چوتھی گیند پر روہت شرما کو آؤٹ کیا اور دوسرے اوور میں کے ایل راہل کو پویلین بھیج دیا۔میری طاقت نئی گیند کے ساتھ یارکرز کرنا ہے اور یہ ہماری حکمت عملی تھی جس نے کام کیا۔ تین اوورز میں 19 رنز دے کر دو وکٹیں لینے کے بعد انہوں نے وراٹ کوہلی کو ڈیتھ اوورز میں آؤٹ کیا۔

آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا۔ منصوبہ یہ تھا کہ میں پہلا اوور بولنگ کروں گا اور پھر عماد وسیم آئیں گے۔ میں ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلانا چاہتا تھا۔وراٹ کی وکٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے وراٹ کو آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ نمبر ون کھلاڑی ہیں۔

بابر اور ان کی بیٹنگ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ میں نے اسے اسی طرح کی گیند پھینکی جو میں نے بابر کو نیٹ میں کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ہارنے کا احساس زبردست ہے۔ یہ پاکستان ٹیم کے لیے خاص ہے لیکن یہ پہلا میچ تھا۔ ہمیں مزید میچز جیتنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button