بین الاقوامی خبریں

وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج کو سزا ہوئی تو قید آسٹریلیا میں پوری کریں گے: امریکہ

نیویارک ،28؍اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)امریکی حکومت نے لندن کی ایک عدالت میں وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانج Julian Assange کی امریکہ حوالگی کے مقدمے میں کہا ہے کہ اگر انہیں امریکی عدالت سزا سنا دیتی ہے تو وہ قید کی مدت آسٹریلیا میں پوری کریں گے۔
جولین اسانج کو رواں برس جنوری میں ایک ماتحت برطانوی عدالت نے امریکہ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف امریکا نے اعلیٰ برطانوی عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران امریکی وکیل نے اسانج کو سزا ہونے کی صورت میں ان کے آبائی وطن منتقل کرنے کا موقف اپنایا۔ امریکہ جولین اسانج پر جاسوسی کے سترہ الزامات عائد کیے ہوئے ہے اور اس پر انہیں امریکی عدالت ایک سو پچھتر برس تک کی سزا سنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button