اسپورٹس

انگلینڈ کے کپتان مورگن نے بنایا عالمی ریکارڈ

دبئی،02؍ نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)T20 ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 1کے ایک میچ میں پیر کو انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دعوی پیش کردیا ہے ۔سری لنکا کے خلاف فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ کےکپتان ایون مورگن England captain Eoin Morgan کے نام ایک عالمی ریکارڈ بھی درج ہوا اور انہوں نے ایم ایس دھونی جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دراصل مورگن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 43 میچوں میں فتح دلائی ہے جبکہ اس سے پہلے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان اور ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 42-42 میچوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ایون مورگن تیسری پوزیشن پر تھے لیکن اب وہ مسلسل چار میچ جیت کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملے میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہو گئے ہیں۔

اس وقت انگلینڈ کے کپتان مورگن کا یہ عالمی ریکارڈ اگلے دو تین سالوں میں ٹوٹنے والا نہیں ہے کیونکہ اصغر افغان، ایم ایس دھونی، پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کافی پیچھے ہیں۔ جن میں سے دو کپتان ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ ایک کپتان سے کپتانی چھین لی گئی ۔ نیز وراٹ کوہلی T20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد T20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کپتانی نہیں کریں گے۔

ایسی صورت میں مورگن کا یہ عالمی ریکارڈ اگلے چند سالوں تک برقرار رہے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ ریکارڈ مزید مضبوط ہو گا۔

T20 میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والے کپتان

ایون مورگن – 43 جیت (68 میچوں میں)
اصغر افغان – 42 جیت (52 میچوں میں)
ایم ایس دھونی – 42 جیت (72 میچوں میں)
سرفراز احمد – 29 جیت (37 میچوں میں)
وراٹ کوہلی – 29 جیت (47 میچوں میں)

متعلقہ خبریں

Back to top button