سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اس پودے میں طاقتور پین کلر دوا موجود ہے

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ماہرین نے برسوں سے طبی طور پر استعمال ہونے والے ایک مشہور پودے میں ایسے اجزا دریافت کئے ہیں جو اسے بہترین اور طاقتور پین کلر بناتے ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی افادیت سوزش اور درد کم کرنے والی بہترین دوا آئبیوپروفِن جیسی ہی ہے۔
میٹالیفی  Metallifi Plant نامی یہ پودا ایک چھوٹے سے دورافتادہ ملک سامووا میں عام پایا جاتا ہے اور سینکڑوں برس سے روایتی علاج میں استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس پودے کا حیاتیاتی نام سائکوٹریا انسیولیرم Psychotria Ansuilerum ہے جس کے پتے اب تک پیس کر استعمال کیا جاتا رہا تھا۔ اس سے جلد کے انفیکشن، سوجن، بخار اور درد دور کیا جاتا ہے۔
سامووا Samoa کے ایک سائنسداں سیسیائی مولیمو ساماسونی Molemo Samasoni  نے اس  پودے پر پی ایچ ڈی کیا ہے۔ انہوں نے اپنے طویل مطالعے میں اس پر کئی انداز سے تحقیق کی ہے۔ اس میں سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ جسم سے اضافی فولاد نکال باہر کرتا ہے۔ جب اس کے اجزا زندہ خلیات پر ڈالے گئے تو اس سے امنیاتی خلیات مضبوط ہوتے ہیں اور سائٹوکائن نامی مددگار کیمیکل کا افراز بڑھ جاتا ہے۔
دس سالہ تحقیق کے بعد اس میں اندرونی جسمانی سوزش کم کرنے والے اجزا پر سب سے زیادہ اتفاق ہوا ہے۔ لیکن سائنسدانوں کے مطابق پودا دیگر امراض کے علاج میں بھی مدد دے سکتا ہے۔ کہتے ہیں کہ دماغ میں فولاد حد سے زائد جمع ہونے سے الزائیمر Alzheimer اور دیگر امراض پیدا ہوتے ہیں اور یوں فولاد کھینچ کر یہ پودا الزائیمر جیسی ہولناک بیماری میں بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
اب ایک اور سائنسداں ڈاکٹر اینڈریو مونکاسکی نے پودے میں شامل کمپاؤنڈ کا جینیاتی مشاہدہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ مرکب موٹاپے، ذیابیطس اور امراضِ قبل سے وابستہ جین سے عمل کرتا ہے۔ اسی طرح دو سرگرم حیاتیاتی اجزا بھی ہیں  جو سوزش کم کرنے اور دماغ کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button