اسپورٹس

روہت شرما ویسٹ انڈیز سیریز میں کرسکتے ہیں واپسی

نئی دہلی ،17؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پورے جنوبی افریقہ کے دورے سے باہر والے روہت شرما کی فٹنس کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، بی سی سی آئی کے ایک ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روہت شرما انجری سے تقریباً ٹھیک ہو چکے ہیں اور وہ جلد ہی میدان میں واپس آئیں گے۔

بی سی سی آئی کے ایک ذریعے نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں روہت شرما صحت یاب ہورہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سیریز تک ان کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ تاہم سیریز میں صرف تین ہفتے باقی ہیں کیونکہ ونڈیز ٹیم کے خلاف پہلا میچ 6 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بی سی سی آئی کی پالیسی کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے ہر کھلاڑی کا این سی اے میں موجود ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہی کھلاڑیوں کو کھیلنے کے لیے فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ اس عمل کے بعد ہی سلیکشن کمیٹی کو کسی کھلاڑی کی دستیابی یا نہ ہونے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔روہت شرما جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونے سے چند روز قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

وہ دورے کی تیاری کے دوران پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ وہ طویل عرصے سے این سی اے میں ہیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں یہ خبر آئی تھی کہ ہیمسٹرنگ کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن انجری سے پوری طرح ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہونا پڑاتھا۔

ویسٹ انڈیزٹیم دورہ ہندپر3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ تمام میچز مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 6 فروری کو احمد آباد کے موتیرا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد اگلا میچ جے پور، کولکاتہ، کٹک، وشاکھاپٹنم، تروننت پورم میں کھیلے جانے ہیں۔ یہ تمام میچز 6 سے 20 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button